ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا پولیس لائنز اٹک کا دورہ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس لائن آمد پر آر پی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی ، آر پی او راولپنڈی نے یاد گارشہد ا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی بعد ازاں انہوں نے ایم ٹی پولیس لائن ،کو ت پولیس لائن کو چیک اور پولیس لائنز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا
ہم اپنے شہداء کے وارث ہیں ان کے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آر پی او راولپنڈی عمران احمر
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے پولیس لائنز اٹک کا دورہ کیا ۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس لائن آمد پر آر پی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی ، آر پی او راولپنڈی نے یاد گارشہد ا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کے وارث ہیں ان کے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے ایم ٹی پولیس لائن ،کو ت پولیس لائن کو چیک اور پولیس لائنز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود بھی ہمراہ تھے ۔
ترجمان اٹک پولیس


