ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود اور ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی انکے ہمراہ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے ڈی پی او آفس اٹک میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی موجود تھے۔آر پی او راولپنڈی نے تمام تھانہ جات کے کرائم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا۔انہوں نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے اورتمام پولیس افسران کو میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔آر پی او راولپنڈی نے سنگین مقدمات کے مدعیان اور تفتیشی افسران سے مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو مقدمات جلد ازجلد یکسو کرنے کی ہدایات دیں ۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کے تمام افسران میرٹ پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔
ترجمان اٹک پولیس

