ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کادورہ اٹک
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی جناب عمران احمر نے آج ضلع اٹک کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ضلع کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ڈی سی آفس اٹک میں ملاقات کی جہاں ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اور ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ بھی تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے ویمن ہراسمنٹ سیل کو وزٹ کیا اور تھانہ صدر کی فارمل انسپکشن بھی کی۔
انہوں نے اہم تنصیبات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر ملکی شہریوں کو فراہم کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔بعد ازاں آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے ٹی ایم اے ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری لگائی جہاں انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور مختلف افسران کو مارک کر کے حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔جسکے بعد انہوں نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کی انسپیکشن کی۔
ترجمان اٹک پولیس


