ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی تھانہ حضرو میں کھلی کچہری ،سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی تھانہ حضرو میں کھلی کچہری ،سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم 
تحصیل سطح پر کھلی کچہری کا مقصد عوام کو سفر کی زحمت سے بچاکر انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اٹک  رانا شعیب محمود 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ  حضرو میں کھلی کچہری  کا انعقاد کیا جس میں  شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو  میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل سطح پر کھلی کچہری کا مقصد عوام کو سفر کی پریشانی سے بچا کر  انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو توڑا جائے گا  اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں  پر کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں گزشتہ ماہ کے دوران اٹک پولیس نے  نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے 46منشیات سمگلرز کو  سلاخوں کے پیچھے دھکیلا اور ان کے قبضہ سے 01من 17کلو چرس ،02کلو افیون ،05کلو ہیروئن اور 03لیٹر شراب برآمد کی گئی انہوں نے پولیس افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرئنس پالیسی کے تحت مزید  کاروائیاں جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔

ترجمان اٹک پولیس

.