ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کراٸم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کراٸم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز, انچارجز ایچ آٸی یو نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک آصف مسعود بھی موجود تھے۔میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات اور سنگین نوعیت کے مقدمات کو زیر بحٹ لایا گیا۔ ڈی پی او اٹک نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کٸے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میرٹ کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوۓ ضلع بھر میں جراٸم کے سدباب کیلٸے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ترجمان اٹک پولیس