اٹک پولیس کے کانسٹیبل عاصم اسحاق شہید کے صاحبزادے ابراہیم کو ایک دن کے لیے ڈی پی او اٹک بنایا گیا ۔

اٹک پولیس کے کانسٹیبل عاصم اسحاق شہید کے صاحبزادے ابراہیم کو ایک دن کے لیے ڈی پی او اٹک بنایا گیا ۔
ابراہیم بڑا ہو کر پولیس سروس آف پاکستان جوائن کرنے کا خواہش مند ہے ۔اپنے عظیم بابا کا یونیفارم پہن کر وطن کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔اٹک پولیس اپنے تمام شہداء کے بچوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے ۔عمر بھر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈکیتوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عاصم اسحاق کے صاحبزادے ابراہیم کو ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے اپنی کرسی پر بیٹھا کر ایک دن کے لیے ڈی پی او اٹک کا ٹائیٹل دیا۔ننھا ابراہیم بڑا ہو کر پولیس سروس آف پاکستان جوائن کرنا چاہتا ہے اور اپنے عظیم بابا کا یونیفارم پہن کر وطن کی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ننھے ابراہیم سے وعدہ لیا کہ وہ ڈی پی او آفس آتا رہے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنے شہداء کے بچوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے اور ہم عمر بھر کے لیے اپنے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔زندگی کے کسی موڑ پر شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس