8 نومبر 2021 کو دنیا بھر میں یتیم بچوں کا دن منایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے پولیس لائنز اٹک میں اٹک پولیس کے شہدا کے بچوں اور آغوش سے منسلک بچوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جسکا مقصد بچوں کو یہ احساس فراہم کرنا تھا کہ ریاست ایک ماں کی طرح ہوتی ہے اور تمام ریاستی ادارے اپنے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا آج کا دن ان بہادر بچوں کے نام ہے جو شفقت پدری سے محروم ہو گئے لیکن وہ محنت اور عزم کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کائنات کے سب سے عظیم انسان حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی یتیم تھے اور بچپن میں ہی آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی والدہ محترمہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا تھا۔اللہ نے اپنے محبوب ترین پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو یتیم بنا کر دنیا کے تمام یتیم بچوں کو یہ پیغام دیا کہ یتیمی کسی کمزوری کا سبب نہیں بنتی اگر کردار میں پختگی ہو تو انسان دنیا و آخرت میں کامیابی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔بعد ازاں بچوں میں گفٹس تقسیم کیے گئے اور انہیں پولیس لائنز اور ڈی پی او آفس کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا ۔بچوں کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی بھی دی۔ ڈی پی او اٹک بعد ازاں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔اٹک پولیس کے شہداء کے بچوں کے ساتھ آفس میں وقت گزارا ۔آخر میں بچوں کو الوداع کہتے وقت ڈی پی او اٹک نے انہیں بتایا کہ ان کے لیے مستقبل میں مزید تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔
ترجمان اٹک پولیس

. 