اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ،03ملزمان گرفتار
مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان سے 10لیٹر شراب سمیت 1598گرام چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان سے منشیات برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔ تھانہ صدر اٹک پولیس ٹیم نے شراب فروش شوکت خان ولد عظمت خان سکنہ محلہ شرقی حاجی شاہ کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ پولیس ٹیم نے منشیات فروش آصف منیر ولد محمد منیر سکنہ محلہ سٹیشن جنڈ سے 1083گرام چرس برآمد کر کے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ باہتر پولیس ٹیم نے ملزم طاہر محمود ولد محمد امین ساکن بہلول فتح جنگ کے قبضہ سے 515گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا
ترجمان اٹک پولیس

