ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے بیمار ہیڈ کانسٹیبل شفقت عرفان کی انکے گھر جا کر تیمارداری کی۔ ہیڈ کانسٹیبل شفقت عرفان نے دوران علاج معالجہ ڈاکٹر کی غفلت کی نشاندہی کی جس پر ڈی پی او اٹک نے انہیں یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھایا جاۓ گا اور قانون کے مطابق کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کے تمام جوانان و افسران کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

