ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کنسٹیبل عاصم اسحاق کے گھر کا وزٹ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کنسٹیبل عاصم اسحاق کے گھر کا وزٹ کیا۔انہوں نے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہینگے۔شہید کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت کے بعد اٹک پولیس کے بھرپور تعاون پر ڈی پی او اٹک کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنے شہداء کی وارث ہے اور ہم کسی لمحے بھی انکے اہل خانہ کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔
ترجمان اٹک پولیس