اٹک پولیس کی اہم کامیابی ،علاقہ میں خوف کی علامت بننے والا 03رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،08لاکھ مالیتی برآمدگی

اٹک پولیس کی اہم کامیابی ،علاقہ میں خوف کی علامت بننے والا 03رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،08لاکھ مالیتی برآمدگی
"اٹک پولیس  عوام الناس کی حفاظت کا فریضہ  اپنافرض اولین سمجھ کر ہمیشہ ادا کرتی رہے گی "  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک  رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق غلام نبی ولد عبدالوسر ساکن نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ میں نیو سٹی فیز IIکا رہائشی ہوں مورخہ 14.10.2021 کو میں اپنے گھر موجود تھا کہ گھر کی ڈور بیل بجی تو میرے 5سالہ بیٹے نے دروازہ کھولا تو باہر کھڑی سفید رنگ کی گاڑی  جس میں سے تین اشخاص  جنہوں نے ماسک سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھےاسلحہ آتشین سے لیس ہو کر میرے گھر میں زبردستی گھس آئے اور اہل و عیال کو  ہینڈز اپ کروا کر اسلحہ کی نوک پر  طلائی زیورات ،نقد رقم اور مستعملہ موبائل فونز لے لیے جس کی درخواست پر اے ایس آئی جمشید خان نے مقدمہ درج کر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک راناشعیب محمود نے ایس ڈی پی او حسن ابدال سرکل راجہ فیاض الحق ،ایس ایچ او صدر حسن ابدال انسپکٹر رضوان اللہ اور اے ایس آئی جمشید خان کو ٹاسک دیا کہ جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کریں اور چھینا گیا مال مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کو کڑی سزا دلوائیں ۔جس پر اس ٹیم نے آئی  ٹی برانچ کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے  نامعلوم ملزمان کوٹریس کیا جن کے  نام و پتے 1.شاہد علی ولد امانت علی قوم ترکھان ساکن گلی نمبر 1 مکان نمبر CB-4 منیرآباد واہ کینٹ2.ارشد علی ولد شاہجہان قوم تنولی ساکن محلہ توحیدہ آباد ٹیکسلا3.ظہیر خان ولد محمد یونس قوم گجر ساکن بھلیسرتحصیل حسن ابدال ضلع اٹک تھے کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے دوران تفتیش ملزمان سے اسلحہ کی  نوک پر چھینی گئی نقد رقم4 لاکھ78 ہزار روپے، طلائی زیورات بتفصیل 1 عدد چین ،2 عدد انگوٹھیاں ، 2 عدد بالیاں(مالیتی 03 لاکھ)، 3 عدد موبائل فونز مالیتی 22000 روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی و اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل برآمد کر لیے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ اٹک پولیس  عوام الناس کی حفاظت کا فریضہ  اپنافرض اولین سمجھ کر ہمیشہ ادا کرتی رہے گی اور جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمعہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت  نہیں کرے گی 
ترجمان اٹک پولیس