مقتولین کے ورثاء کو ہر صورت انصاف ملے گا اور ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ڈی پی او اٹک

علاقہ تھانہ فتح جنگ میں گھریلو تنازع پر تین افراد قتل
آج صبح قریب ۹ بجے فتح جنگ کے علاقہ ڈھوک مُنڈ میں طاہر، سعید اور زاہدہ پروین کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول طاہر کا اپنی بیوی نسیم بی بی کے ساتھ جھگڑا تھا جس کی وجہ سے نسیم بی بی کے والد اور بھائی وزیرزادہ، وسیم اکرم اور جمشید نے مزکورہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
وقوعہ کی اطلاع پاتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذاہد نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقتولین کے ورثاء کو یقین دلایا کہ ان کو ہر صورت انصاف ملے گا اور ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

  

 

Saturday, June 18, 2016