اٹک پولیس کی سال 2021کی کارکردگی

اٹک پولیس کی سال 2021کی کارکردگی
سال 2021میں اٹک پولیس نے  جرائم کے خاتمہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درج ذیل کامیابیاں حاصل کیں 
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے سال 2021  میں جرائم کے خاتمے کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے  کہ سال 2021 میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 57گینگز کے 184ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
اٹک پولیس نے سال2021  میں منشیات فروشوں کے خلاف  کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 606 مقدمات درج  کر ان کے قبضہ سے 667کلو گرام چرس، 13کلو ہیروئن،37 کلو افیون ،1533بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کو چالان عدالت کیاگیا۔
سال 2021  میں اسلحہ ناجائز کے 700 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں ملوث  ملزمان سے36کلاشنکوف ،27  رائفل،579پسٹل اور 03کاربین برآمد کی گئیں ۔
اٹک پولیس نے سال 2021  میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 354 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری Aکے 83 اور کیٹگری Bکے 271مجرمان اشتہاری شامل ہیں ۔
سال 2021میں قمار بازی کے 79 مقدمات درج رجسٹر ہوئےجن میں  ملوث 545ملزمان کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی ہوئی اشیاء / رقم  کل مالیتی32549980روپے  سے زائدکی رقم برآمد کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک  رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس نے سال 2021 میں جرائم کے خاتمے کے لیے  اہم کامیابیاں حاصل کیں  اوراٹک پولیس نے سال 2022میں اہم ٹارگٹس سیٹ کیے ہیں جن کے حصول کے لیے اٹک پولیس ٹیم کی شکل میں اسی جذبے اور لگن سے کام کریں گے ۔
ترجمان اٹک پولیس