سگے باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کر کے فتح جنگ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

سگے باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کر کے فتح جنگ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
اٹک پولیس سفاک قاتلوں کو نشان عبرت بنا کر معاشرے کو امن کو گہوارہ بنا رہی ہے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود 
تفصیلات کے مطابق حبیب خان ولد امیر خان سکنہ ماجھیاتحصیل فتح جنگ ضلع اٹک  کے بیان پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کیا کہ  اسکے چھوٹے بھائی عابد سلیم اعوان نے ایک سال قبل اپنی بیوی مسماۃ ش۔ا کو طلاق دی اور دوسری شادی کر لی جس رنجش پر عابد سلیم اعوان  کے حقیقی  بیٹے حفیظ الرحمن اعوان   نے اسلحہ آتشین سے اپنے باپ کو چھاتی اور پیٹ پر فائر مار کر قتل کر دیا۔ واقع کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نےفوری ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ سید ذوالفقار علی گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ سب انسپکٹر حامد کاظمی کی زیر نگرانی انچارج ایچ آئی یو فتح جنگ سب انسپکٹر جاوید اقبال و جوانان  پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور جلد از جلد نامزد ملزم حفیظ الرحمن  اعوان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ٹیم مذکورہ بالا نے جدید ٹیکنالوجی اور انتھک محنت سے نامزد ملزم حفیظ الرحمن اعوان کو گرفتار کر کے ملزم سے دوران تفتیش  آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ایس ڈی پی او فتح جنگ ،ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ سمیت پوری ٹیم کوشاباش دی او رعوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ  اٹک پولیس سفاک قاتلوں کو نشان عبرت بنا کر معاشرے کو امن کو گہوارہ بنا رہی ہے
ترجمان اٹک پولیس