ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی TMAہال جنڈ میں کھلی کچہری

آپ کی خدمت ہمارا عزم 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی TMAہال جنڈ میں کھلی کچہری
امن و امان کے قیام ،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات  پر عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے TMA جنڈ  میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کا مقصد جنڈ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود جا کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شکایات کو براہ راست خود سنناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ  ڈکیتی، منشیات فروشی اور سوشل کرائم پر اٹک پولیس کاخاص فوکس ہے میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی نشاندہی کریں۔ یہ کام پولیس اورعوام مل کرسرانجام دیں گے تو ہم یقینا کامیاب ہوں گے۔
ترجمان اٹک پولیس