ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی سرکل جنڈ کے پولیس افسران سے میٹنگ
سنگین مقدمات کے چالان ،نامکمل چالان اور زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے سرکل جنڈ کے ایس ڈی پی او ،ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ کےآغاز پر ڈی پی او اٹک نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا۔دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان ،نامکمل چالان اور زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سپر وائزری آفیسر زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی میں مثبت کردار ادا کریں ۔پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پرتفتیش مکمل کی جائے۔چور ی ،ڈکیتی کی روک تھام کے لیےایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز خود گشت کو مانیٹر کریں ۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں
ترجمان اٹک پولیس

