تیار کر لو پَگاں ، کُرتے، دُھوتی، پَراندے تے کُھسے

#CelebratingPunjabCultureDay2022
تیار کر لو پَگاں ، کُرتے، دُھوتی، پَراندے تے کُھسے

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے پنجابی ثقافت اور پنجاب کی عزت پگ  کو اپنے سر پر سجاکر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے اسی طرح سے یہ خطہ زمین مختلف ثقافتوں کے حسن سے مزین ہے جن میں پنجابی، سرائیکی، بلوچ، پشتون و دیگر ثقافتیں شامل ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پنجاب میں امن و سکون قائم کرنے کے علاوہ  مذہبی، ثقافتی، سیاسی و سماجی ہم آہنگی کو ممکن بنا کر ایک ہم آہنگ پنجاب کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔ آئیے اس یقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ ہم سب ایک ہیں۔