ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے عید الفطر کے موقع پر اٹک پولیس کے شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ اور شہید کانسٹیبل حماد کے گھروں کا وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے عید الفطر کے موقع پر اٹک پولیس کے شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ اور شہید کانسٹیبل حماد کے گھروں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر اٹک پولیس کے پی آر او طاہر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او اٹک نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال اور ویلفیئر اٹک پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے اور کسی لمحے بھی ہمارے ہیروز کے ورثا کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہادت ایک عظیم سعادت ہے جو اللہ کے مقربین کو نصیب ہوتی ہے۔ ارض پاک کے امن کی خاطر اپنے مقدس لہو سے چمن کی آبیاری کرنے والے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ اس قوم کے بھی محسنین ہیں۔