ایس ایچ او اٹک خورد کو آج دوران گشت دریا سندھ کے کنارے ایک پریشان حال شخص ملا جو اپنے 8 سالہ معصوم بچے محمد شکیل کے گم ہونے پر اس کو ڈھونڈ رہا تھا جس پر ایس ایچ او اٹک خورد انسپکٹر جہانزیب خان نے فوری تھانہ کے عملہ کو معصوم بچے کی تلاش پر لگایا اور ساتھ ہی بذریعہ واٸرلیس انٹری ایگزیٹ پواٸنٹس پر بھی تعینات عملہ کو گمشدہ بچے کا حلیہ بتا کر الرٹ کر دیا۔ کافی دیر کی تگ و دو کے بعد گمشدہ بچہ محمد شکیل روتا ہوا ملا جسکو فوری طور پر اسکے والد کے حوالے کر دیا گیا۔ والد نے اپنے معصوم بیٹے کو صیح سلامت پا کر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان اٹک پولیس