اٹک پولیس نے شہری کو اغواء کر کے تشدد کرنے والے نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اٹک پولیس نے شہری کو اغواء کر کے تشدد کرنے والے نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق سہیل خان ولد امانت خان سکنہ کوٹ دادو نے تھانہ صدر حسن ابدال میں تحریری درخواست دی کہ میں مہمانوں کے ساتھ اپنی بیٹھک میں بیٹھا ہوا تھا کہ نقاش ولد راجہ خان ساکن کوٹ سنڈکی  اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ میری بیٹھک میں آیا اور مجھ پر اسلحہ تان کر اغواء کر کے گاڑی میں زبردستی بیٹھا کر تشدد شروع کر دیا۔میرے سر کے بال مونچیں اور بھنویں کاٹ کر زبردستی میرے گلے میں رسی ڈال کر مختلف راستوں پر گھماتا رہا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے قلیل وقت میں 2 نامزد ملزمان جن میں مرکزی نامزد شدہ ملزم نقاش ولد راجہ خان سکنہ  کوٹ سنڈکی حسن ابدال اور ہمراہی ملزم زین ولد اورنگزیب سکنہ ڈھوک سیداں راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ۔اٹک پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ترجمان اٹک پولیس