ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر نےاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر نےاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔پولیس لائنز اٹک میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی  دی اور انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جسکے بعد ڈی پی او اٹک نے پولیس لائنز کا وزٹ کیا انکے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔بعدازاں انہوں نے ڈی پی او آفس میں موجود دفاتر کا وزٹ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ اٹک پولیس کو جدید خطوط پر استوار دیکھنا چاہتے ہیں اور انکی ترجیحات میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی بیخ کنی شامل ہو گی۔انہوں نے پوری محنت لگن اور جانفشانی سے کام کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے اس عزم