اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق اٹک کے ہومیو ڈاکٹرحمید احمد قادیانی کو اپنی رہائش گاہ کے سامنےنامعلوم اشخاص نے4جون کو گھر کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سٹی ملک ارشد اور انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ذرائع سے تفتیش کر کے ملزمان کا سراغ لگایا اورہومیوڈاکٹر کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ کامران اعوان سکنہ اٹک شہر اور اس کے ساتھیوں صفی اللہ اور حمزہ ساکنائے پشاور کو گرفتا رکر لیاسی ٹی ڈی پولیس کے حوالہ کر دیا اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان نے تفتیش کے دوران مختلف سنگین وارداتوں کااعتراف کیا ہے

Friday, July 22, 2016