حضرو سے 3 منشیات فروش گرفتا ر 3 کلو چرس برآمد

غورغشتی سے مکھن بی بی ، نا صر شینکہ جبکہ حضرو سے مسکین پکڑا گیا ۔
حضرو میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں تیز کر دیں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے تین کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی تفصیلا ت کے مطابق جناب آر پی او راولپنڈی محمد وصال ٖفخر سلطان راجہ اور ڈی پی او اٹک جناب زاہد نواز مروت کی طرف سے منشیا ت کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایس ایچ او حضرو محمد کاشف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلا ف گھیرا تنگ کر دیا ایس آئی محمد کو ثر اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ پولیس نے حضرو شہر کے منشیات فروش مسکین سے 1235 گرام چرس ،غورغشتی کی مکھن بی بی سے 1135گرام چرس ، ناصر شینکہ سے 1280گرام چرس برآمد کر کے 9C کے الگ الگ مقد ما ت درج کر لئے عوامی حلقو ں نے منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں شروع کر نے پر ایس ایچ او محمد کا شف کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے امید ظاہر کی ہے کہ و ہ نوجوان نسل کو تباہ کر نے والے عناصر کو گرفتار کر نے میں اپنا کر دار بھر پور طریقے سے ادا کر ینگے اس مو قع پر ایس ایچ او محمد کا شف نے کہا کہ تھانہ حضرو کے عوام بھی منشیات فروشوں اور دیگر سما ج دشمن عناصر کے خلا ف ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو تباہ کر نے والوں کو سرکاری مہمان بنا یا جا سکے۔

Friday, July 22, 2016