ڈی پی او آفس اٹک میں تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے سلسلہ میں میٹنگ

آج ڈی پی او آفس میں DPO اٹک زاہد نواز مروت کی زیر صدارت تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے سلسلہ میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ضلع بھر کے DSPs اور SHOs نے شرکت کی- DPO اٹک نے بریفنگ دی جس میں تمام شرکاء کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام ملازمان کو ممکنہ خطرات سے آگاہی دی گئی اور اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور مستعدی سے سر انجام دیں-