یونیورسٹی کی طالبہ کو چھیڑنے پر اوباش لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتا

یونیورسٹی کی طالبہ کو چھیڑنے پر اوباش لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار
اٹک پولیس خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک
تفصیلات کے مطابق مسماۃ ع-خ نے ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک کو تحریری درخواست دی کہ وہ یونیورسٹی کی طالبہ ہے شام کو اپنی یونیورسٹی سے گھر جانے کو نکلی تو یونیورسٹی کے سامنے بینچ پر دو لڑکے بیٹھے تھے اور مجھے گھور رہے تھے میں اپنے رکشے پر بیٹھ کر اپنے گھر روانہ ہو ئی جو کہ اپنی گلی میں پہنچی تو دونوں لڑکے ہیوی موٹرسائیکل پر سوار میری گلی میں آ گئے اور مجھے زبردستی موٹرسائیکل پر بیٹھانے لگے میرے شور شرابہ پر میری والدہ اور بھائی کے علاوہ محلے دار بھی آ گئے جسکی درخواست پر SSOIU صدر سرکل اٹک کے اے ایس آئی افتخار احمد نے فوری مقدمہ کے اندراج کے بعد ایک ملزم وہاب ولد جاوید سکنہ محلہ شیڈ اٹک شہر کو گرفتار کر لیا جب کے دوسرے ملزم طلال ولد نامعلوم سکنہ گلی نمبر 3 فاروق اعظم کالونی اٹک شہر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس
Monday, May 23, 2022
image: