فتح جنگ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب مہم 46 بوتل شراب برآمد 3ملزم گرفتار

ڈی پی او اٹک جناب زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی چوہدری آصف مسعود ۔ایس ایچ او مظہر حسین کی نگرانی میں اے ایس آئی ملک محمد اکرم نے پولیس کے عملے کے ہمراہ دورانِ گشت و پڑتال ذ یشان علی عرف شانی ولد اشرف سکنہ تاجہ بارہ ،شوکت حیات ولداشرف سکنہ شہرائے سعداللہ ، بابر اعجاز ولد اعجاز  سکنہ محلہ پرانا نیشنل بنک کو گرفتار کر کے اِن کے قبضہ سے 46بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی ملزمان نے دورانِ تفتیش بتایا کہ شراب فروشی کے دھندے سے منسلک ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Friday, August 26, 2016