*یوم تکریم شہداء پاکستان*
*"شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے"*
*یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر پولیس لائنز اٹک میں تقریب کا انعقاد،*
*تقریب میں تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران اور شہدائے اٹک پولیس کی فیملیز نے شرکت کی،*
*شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان شہداء کے لہو نے سرزمین پاکستان کو سیراب کر کے ہماری آنے والی نسلوں کو آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنے کی راہ دی ہے۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان*
تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر پولیس لائنز اٹک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔تقریب میں شہدائے اٹک پولیس کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔تقریب میں شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور انکی قربانیوں کو سراہا گیا۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ایس پی انویسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل نے اٹک پولیس کے شہداء کی فیملیز کو پھولوں کے گلدستے دئیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان شہداء کے لہو نے سرزمین پاکستان کو سیراب کر کے ہماری آنے والی نسلوں کو آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنے کی راہ دی ہے۔تقریب کے اختتام پر شہدا ء کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں۔
*ترجمان اٹک پولیس*