آج ڈی پی او اٹک ذاہد نواز کی قیادت میں ضلع بھر کے SDPOsاور SHOsکے سا تھ میٹنگ ہوئی جس میں عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی صورتحال کو ڈسکس کیا گیا۔ ڈی پی او اٹک نے عید الاضحی کے تہوار کو پر فضا اور پر امن بنانے کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات دیں-
۱- نماز عید کے سلسلہ میں لگائے گئے خصوصی بازاروں اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔
۲- تمام SHOs اپنے اپنے علاقہ جات میں نماز عید کے اجتماعات کے دوران پٹرولنگ کو موثر بنائیں۔
۳- جو عید اجتماعات کھلی جگہ پر متوقع ہیں انکی گرد ایسا انتظام عمل میں لایا جائے جس سے نمازی نظر نہ آئیں اور گاڑیوں کی پارکنگ اجتماعات سے دور ہو نی چاہئے۔

