اٹک(۔ ) سول ریسٹ ہاؤس میں ASP/UTضیاءالدین کو کامیابی سے ڈسٹرکٹ اٹیچمنٹ مکمل کرنے پر انکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب سہیل ناصر، DPOاٹک زاہد نواز، کنٹونمنٹ بورڈ اٹک اور کامرہ کے ایگز یکٹو افسران، تمام AC اور SDPO صاحبان اٹک نے شرکت کی۔ ASP ضیاء کو پنڈیگھیب سرکل میں لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے لئے ڈیپیوٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے انتہائی احسن اور پیشہ ورانہ طرز پہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ انہوں نے لاء اینڈ آرڈر پہ کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پا لیسی اپنائی اور سرکل پنڈیگھیب میں پر امن ماحول برقرار رکھا۔ ان کی خدمات کو سراہا گیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر صاحب نے انکو شیلڈ پیش کی۔ تمام شرکاء نے ASP صیاء کو نیک خواہشات اور اچھے مستقبل کی دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا۔

