اٹک ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ نے آج تھانہ حضرو کا دورہ کر کے تھانہ کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر DSP/SDPOحضرو حفیظ احمد اولکھ اور SHO تھانہ حضرو مظہر شاہ بھی موجود تھے۔ ریجنلُ پولیس آفیسر راولپنڈی نے تھانہ کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا۔ سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم اشتہاری غلام حسین کو گرفتار کرنے پر SHO حضرو اور انکی ٹیم کومبارک دی، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلدمیرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ تھانہ کی حدود میں اہم تنصیبات کی حفاظت کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔