ڈی پی او اٹک کی خصو صی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ حضرو کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کاروا ئیاں

DPO اٹک زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کر تے ہو ئے  ایس ایچ او  تھا نہ حضرو مظہر حسین شاہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہو ئےبدنام زمانہ منشیات فروش  1۔محمد فیاض ولد عزت خان قوم پٹھا ن ساکن تاجک تحصیل حضرو سے 1230 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے 9-C کا مقدمہ289/16 درج کر لیا  2۔مسعود خان ولد شیر اؑظم قوم پٹھان ساکن لکوڑی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 1220 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے 9-C کا مقدمہ درج کر لیا  مقدمہ نمبر 290/16 جبکہ خرم شہزاد غوری ولد بہرام شہزاد غوری حضرو روڈ ہٹیاں سے 1130 گرام  چرس سمیت گرفتار کر کے 9-C کا مقدمہ درج کر لیا  مقدمہ نمبر 291/16 ان تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی گئی ۔ایس ایچ او نے کہا ہیکہ ہمیں سر کار نے اعوام کے تحفظ کیلئے یہاں بھیجا ہے انشا اللہ اعوام کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیی میں شامل ہے ۔اس لیے علاقہ اعوام سے ہماری گزارش ہیکہ مقامی پولیس سے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں تا کہ جرائم کا خاتمہ کر کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا دیں اور لوگ اپنی زند گیاں سکھ سکون سے گزار سکیں

 

۔

Thursday, September 29, 2016