پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کی عوام کے لیے پولیس خدمت مرکز کا دفتر حسن ابدال میں عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحصیل حسن ابدال میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے عوام الناس کو تحفظ اور انکو سہولیات فراہم کرنا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ *ترجمان اٹک پولیس*