ڈی پی او آفس اٹک میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت جناب ڈی پی او زاہد نواز مروت نے کی جس میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔بصورت دیگر تمام افسران کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ریڈ کریں۔