تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار موارہن خان نے ماہ ربیع الاول 2025 کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرا رکھنے کے لیے ڈی پی او آفس اٹک میں سیرت کمیٹی اٹک کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے حاضرین میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے آپ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، فرقہ ورانہ اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کیا جائے تاکہ اس مقدس مہینے کا تقدس پامال نہ ہونے پائے۔
*ترجمان اٹک پولیس