ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی ہدایت پر تھانہ باہتر پولیس کی بروقت کاروائی، لاپتہ بچہ بازیاب

تھانہ باہتر کے رہائشی عمر صدیق نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 9 سالہ بیٹا ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایت پر تھانہ باہتر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تلاش کیا اور بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔ 

ورثاء نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔