ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ ڈی سی آفس اٹک میں ربیع الاول 2025 کے حوالے سے امن کمیٹی اٹک کے ممبران سے میٹنگ،*
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ ڈی سی آفس اٹک میں ربیع الاول 2025 کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع اٹک کے امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کے تعاون سے محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے اختتام پذیر ہوئے اور امید ظاہر کی ان شاء اللہ ربیع الاول 2025 میں بھی مثالی کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی کا مقصد معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کر کے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کا سد باب کرنا ہے تا کہ معاشرے میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ معاشرے میں امن وامان بھی قائم رکھا جا سکے۔
*ترجمان اٹک پولیس*