فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ کی تکمیل اختتامی مراحل میں ہے، اس پراجیکٹ کا مقصد سائلان جو تھانہ میں آتے ہیں کو سہولیات مہیا کرنا ہے اور عوام کے دل سے تھانہ کلچر کے اثرات عام آدمی سے ختم کرنا ہے، اور عوام کو پولیس کے قریب لانا ہے۔ اس پراجیکٹ کی نگرانی ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ذاتی طور پر کر رہے ہیں، جنہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ سینئر اسٹیشن اسسٹنٹس اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس اس منصوبہ کے لیے بھرتی کر کے ان کو سائلان سے رابطے کے لیے ٹریننگ دی گئی ہے، جن کو اب تھانہ جات میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ اس پراجیکٹ کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔