منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، متعدد دھر لیے گئے۔

ڈی پی او اٹک جناب زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی حسن ابدال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں متعدد منشیات فروش اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے جو کہ ذیل ہیں، 1۔ مقدمہ نمبر 193زیر دفعہ 9بی/سی این ایس اے 215گرام چرس صادق شاہ ولد زاہد شاہ ساکن سادات کالونی حسن ابدال شہر سے برآمد کی گئی، 2۔ مقدمہ نمبر 194 زیر دفعہ 4/3، تین بوتل شراب نذیر احمد ولد محمد جان ساکن ڈھوک مسکین ، حسن ابدال شہر سے برآمد کی گئی، 3۔ مقدمہ نمبر 195زیر دفعہ 9سی، 1380گرام چرس فرمان ولد کشمیر خان ساکن پشاور سے برآمد کی گئی، 4۔ مقدمہ نمبر 196زیر دفعہAO13-20/65 ، 22بور پسٹل معہ تین ضرب راؤنڈ سہیل احمد ولد محبوب اختر ساکن واہ کینٹ سے بر آمد ہوئے۔ 5۔ مقدمہ نمبر 147 زیر دفعہ 4/3، پانچ بوتل شراب بابر ولد ندیم ساکن واہ کینٹ سے برآمد ہوئی۔ 6۔ مقدمہ نمبر 198 زیر دفعہ 4/3، پانچ بوتل شراب محمد عاطف ولد بشیر خان ساکن ٹیکسلا سے برآمد ہوئی۔ 7۔ مقدمہ نمبر 199زیر دفعہAO13-20/65، 32بور پسٹل معہ تین ضرب راؤنڈ عمران ولد داؤد ساکن ڈھوک مسکین سے برآمد ہوئے۔ 

Friday, December 16, 2016