جنڈ ملزم سے چرس برآمد

ڈی پی او اٹک اور ڈی ایس پی جنڈ ملک محمد انور کی خصوصی ہدایت  پر  گزشتہ روز عطا محمد خان ایس آئی اور آصف خان اے ایس آئی نے ماتحت پولیس ملازمان کے ہمراہ منکور چیک پوسٹ پر کوہاٹ سے راولپنڈی جانیوالی ہائی ایس  گاڑی نمبری GF-2688 کو روک کر تلاشی لی تو کو ہاٹ سے راولپنڈی جانے والے ایک مسافر 66سالہ عید بار خان ولد اکبر خان سکنہ کوہاٹ کے ہاتھ میں پکڑے  ہو ئے پلاسٹک کے شاپر کو چیک کیا تو اس کے اندر کپڑوں میں چھپائی گئی اڑ ھائی کلو چرس برآمد کر لی جس کی اندازاً قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے  ملزم کو گرفتار کر کے بجرم زیر دفعہ 9سی کے تحت ایف آئی درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیج دیا گیا ہے۔

Monday, December 19, 2016