اٹک قمار بازی، شراب فروشی، منشیات میں ملوث متعدد افراد گرفتار

 اٹک پولیس کا جرائیم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن قمار بازی شراب فروشی منشیات میں ملوث متعدد افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک خالد محمود کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی محمد عارف نےشکر درہ گاؤں میں قمار بازی مصروف محمد عمران، شکیل احمد ،زاہد اقبال اور افضل خان کو گرفتار کر کے ان کےقبضہ سے 49ہزار 8سو روپے لے کر گرفتارکر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں وسیم خان ولد غلام سرور سکنہ اکھوڑی سے 20کپی شراب اور عمران خان ولد میاں ابراہیم سکنہ مرزا سے 240گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

Monday, January 30, 2017