ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر اٹک پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف چھاپے مارتے ہوئے مجموعی طور پر 4000پتنگیں اور2000 رول ڈور قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے اور گرفتار کر لیا گیا ۔ حضرو تھانہ کی ٹیم نے SHOثاقب عباسی کی زیر سربراہی میں پتنگ باز فیکٹری پر چھاپہ مار کر محمد آصف ولد عبدالمنان سکنہ حضرو سٹی کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کی ہیں۔ ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان لیوا کھیل کے ذریعے عوام کو غیر محفوظ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔