اٹک آر پی او راو لپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک زا ہد نوا ز مروت ، ایس ایچ او مظہر شاہ موجود تھے آ ر پی او نے تھانہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا انہو ں نے تھانہ میں قائم رپو رٹنگ ڈیسک کا خصوصی معائنہ کر تے ہو ئے اس کی کا ر کر دگی کو سرا ہا اس موقع پر انچارج رپو رٹنگ ڈیسک نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا انہو ں نے ڈی پی او اٹک کی زیر قیادت آپریشن ردا لفساد جو رینجرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے کی بھی تعریف کی اور اسے مزید جدید خطوط پر استوار کر نے پر زور دیا ۔