ڈی پی او آفس اٹک میں پولیس ،آر می اور رینجرز کے درمیان میٹنگ

ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہو ئی جس میں پاک آرمی کے افسران رینجراور ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزحضرات نے شرکت کی ڈی پی اواٹک  نے ہدایت کی کہ مردم شماری کی ٹیموں کی ہر ممکن حفاظت کی جائے مزید یہ کہ مردم شماری کی ٹیم پر چارسدہ میں حملہ کے واقع کو مدنظر رکھتے ہو ئےاٹک میں سیکیورٹی سخت کی جائے اوریہ کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے کو منگ آپریشن اور IBOsکامعاملہ بھی میٹنگ میں زیر غورآیا ۔