پاکستان ڈے کے حوالے سے پولیس لائن میں تقریب اور پر چم کشائی

آج پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں ایک فنکشن منعقد ہو ا جس میں سیاسی نمائدگان سینئیر آفیسر ز پولیس اور ڈسٹر کٹ ایڈ منشٹر یشن نیز ممبران امن کمیٹی ،اور شہدا کے اہل خانہ کو مدعو کیاگیا ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے شہدا ء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر  چڑھائی اوربعد میں قومی پرچم کشائی کی معزز ڈی پی او ، ڈی سی اور ممبر پنجاب اسمبلی شاویز خان نے مجمع سے خطاب کیا اور قومی یکجہتی کی تاکید کی معزز ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت نے شہدا ء کے نام فنکشن کیااور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضلع میں آپریشن کو تیز کرنےکی ہدایت کی انھوں نے شہداء کو پاکستان کا صحیح محافظ گردانہ اور اس بات کو دوہرایا کہ ہم شہداءکے خاندان کے ساتھ ہیں۔