سیکیورٹی انتظامات اور آئی ٹی سے متعلق پروجیکٹس کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آر پی او راولپنڈی ریجن وصال فخر سلطان نے اٹک خورد کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات اور آئی ٹی کے متعلق پروجیکٹس کا جائزہ لیا ۔ بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت ان کے ہمراہ تھے ۔ آر پی اونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کی روک تھا م کے لیے بہتر سے بہتر حکمت عملی اپنائی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع اٹک میں جرائم کی مؤثر روک تھام پر ڈی پی اواٹک کو سراہا ۔ ڈی پی اواٹک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات ، چوکیات ، تمام آئل رگز ، اہم تعلیمی ادارے آئی ٹیکی مدد سے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک ہیں ۔انہوں نے کمپلینٹس سسٹم منیجمنٹ سافٹ وئیر کے بارے میں بھی بریفنگ دی کہ یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہو گا جس میں تمام شکایات کمپوٹر رائزڈ طریقے سے ریکارڈ کی جائیں گی اور میسجز کی مدد سے شکایت کنندہ اور انکوائری آفیسر کو وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کی جائے گی ۔
