حضرو پولیس کی کاروائی

حضرو سرکل پولیس نے افغانی پہلوان اور علی جان ڈکیت گینگ گرفتار کر کے 18لاکھ روپے اور 2موٹر سائیکل بر آمد کر لیے اور 2اندھے قتلو ں کابھی سراغ لگا لیا ۔
مقدمہ نمبر 31مورخہ 26-01-2017بجرم 302 ت پ تھانہ حضرو حضرو پولیس کی کاروائی ( اندھے قتل کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا )
مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بر آمد
امیر خان ولد فیروز خان قوم پٹھا ن ساکن قطب بانڈی تحصیل حضرو نے بیان دیا کہ میں اور میرا بیٹا ملتان خان بمعر 31/30سال جھانیاں چوک غاز ی انٹر چینج پر ٹک شاپ کرتے ہیں میرا پوتا جوکہ غورغشتی سکول میں پڑھتا ہے جس کو ہر روز میرا بیٹا ملتان خان سکول چھوڑنے اور سکول لینے کے لیے جا تا ہے آج حسب معمول میرا بیٹا ملتان خان موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر سوار ہو کر ۔/2 بجے دن ٹک شاپ سے غورغشتی عدنا ن کے لیے گیا جس کو نا معلوم ملزمان نے فائر کر کے قتل کر دیا ہے
مقدمہ عنوان بالا جو کہ سنگین نو عیت اور اندھا قتل تھا جس میں نا معلوم ملزمان نے نا معلوم و جوہات کی بناء پر ملتان خان کو قتل کیا تھا اور فرار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا اور پولیس کو بھی ایک چیلنج درپیش تھا ۔DSPحضرو ،SHOحضرو،سکندر حیات Siہومی سائیڈ انوسٹی گیشن سرکل حضرونے انتہا ئی جا نفشانی ، انتھک کاوشوں اور مو بائل ڈیٹا کی مدد سے نا معلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرتے ہو ئے مقدمہ بالا میں 02کس ملزمان 1۔سلیمان خان 2۔ محمد رحمان ساکنائے غازی ضلع ہری پور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کیا گیا ہے ۔
مقدمہ نمبر 128مورخہ 18-05-17بجرم 392ت پ تھانہ حضرو حضرو پولیس کی کاروائی (افغانی پہلوان گینگ گرفتار کیا ) رقم 18لاکھ روپے اور اسلحہ بر آمد
مورخہ 18-05-17کو بوقت 2/-بجیدن حاجی شفیع اینڈ سنز ڈسٹری بیوٹر آف پاکستان لمیٹڈ (سگریٹ ایجنسی حضرو ) سے 04کس نا معلوم ڈاکوں موٹر سائیکلوں پر آئے اوراسلحہ کی نوک پر 20لاکھ روپے چھین کرلے گئے تھے جو کہ مورخہ 18-05-17 کو مدعی مقدمہ نزیر احمد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 128مورخہ 18۔05۔17بجرم 392ت پ تھانہ حضرو درج رجسٹر ہوا ۔
DSPحضرو نے ذاتی دلچسپی لیتے ہو ئے زیر نگرانی ٹیم SHO حضرو معہ ملازمان پولیس آئی ٹی لیب کی معاونت اور موبائل ڈیٹا کی کوششوں سے افغانی پہلوان گینگ کو ٹریس کرتے ہو ئے 05کس ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ اور آلہ واردا ت پسٹل بر آمد کیا گیا ہے ۔ پولیس کی اس کاوش کو عوام نے سراہا ہے اور علاقہ میں امن وامان کی فضا قائم ہو ئی ہے ۔
مقدمہ نمبر 130مورخہ 23-05-17بجرم 302 ت پ تھانہ حضرو حضروپولیس کی کاروائی ( اندھے قتل کاسراغ لگا لیا)
مورخہ 23۔05۔17کو فقیر حسین ولد حیات شاہ ساکن میاں ڈھیری غازی نے بیان دیا کہ اس کا چھوٹا بھائی اورنگزیب شاہ بعمر 42/43 سال غیر شادی شدہ جو کنڈیکٹر تھا اور 3/2 دن بعد گھر چکر لگاتا تھا اور اپنی والد ہ سے ملکر چلا جاتا تھا آج 11 بجیے دن اطلاع پا کر میں معہ شاہ فتح ساکن دیہہ قبرستان زمین ازان سجاول خان برہ زئی حضرو پہنچے تو برادرم حقیقی اورنگزیب شاہ زمین پر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا جس کو کسی نامعلوم شخص / اشخاص نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر بذریعہ پتھر و غیرہ سر پر چوٹیں مار کر قتل کر دیا تھا
مقدمہ عنوان بالا جو کہ سنگین نو عیت اور اندھا قتل تھا جس میں نا معلوم ملزم نے نا معلوم و جوہات کی بناء پر او رنگزیب شاہ کو قتل کیا تھا جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا اور پولیس کو بھی ایک چیلنج درپیش تھا ۔
DSPحضرو ، SHOحضرو ،سکندر حیات Siہومی سائیڈ انوسٹی گیشن آفیسر سرکل حضرو ITلیب کی معاونت سے انتہا ئی جا نفشانی ، انتھک کاوشوں اور مو بائل ڈیٹا کی مدد سے مقدمہ بالا میں ملزم سلطان محمدولد شیر محمد ساکن یاسین کلاں تحصیل حضرو کو ٹریس آؤٹ کیا ہے
مقدمہ نمبر 60مورخہ 19-06-17بجرم 392/411ت پ تھانہ رنگو رنگوپولیس کی کاروائی ( علی گینگ ڈکیت گروپ گرفتار کیا ) مال مسروقہ اور اسلحہ بر آمد
مورخہ 19-06-17کو مدعی طفیل احمد ولد حاجی خان قوم پٹحا ن ساکن جتیال نے بیا ن دیا کہ جتیال کا سکونتی ہو ں آج رات اپنی گاڑی نمبری R۔715پر سوار ہو کر ذاتی کام کے سلسلہ میں ویسہ گاؤں براستہ شمس آباد آرہا تھا کہ بوقت 45/10بجیرات نزد منڈی مویشیاں شمس آباد پونچا تو میں نے اپنی کار روک کر دونوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر مو بائل فون، 9ہزار روپے اور بٹواشناختی کارڈ لے گئے۔
DSPحضرو ،SHOرنگو نے بروقت کاروائی کرتے ہو ئے ناکہ بندی کرا کر علی گینگ و غیر ہ 04کس ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ ملزمان علاقہ میں آئے روز راہزنی کی متعدد وارداتیں کر رہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جا تا تھا ۔ گینگ گرفتار ہو نے کے بعد علاقہ میں امن کی فضا قائم ہو ئی ہے
حسب ہدایات جناب RPOصاحب راولپنڈی ،جناب DPOصاحب اٹک/SDPO DSPحضرو نے اپنے زیر نگرانی سنگین نوعیت کے مقدمات کو ٹریس کیا ۔گینگ گرفتار کیے اور ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ اور پسٹل بر آمد کیے گئے ہیں ۔
DPOاٹک زاہد نواز مروت صاحب نے حضرو سرکل پولیس کی اس کارکردگی پر تمام افسران و ملازمان کے لیے ہر مقدمہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Thursday, June 22, 2017