پلاسٹک کے توڑوں میں رکھی شراب برآمد

اٹک پو لیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری ہے جس کے دواران ڈی پی او اٹک زاہد نو از مروت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین اور ایس ایچ او تھا نہ صدر اٹک ملک عبدالرؤف کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد الیاس نے تھا نہ صدر کی حدود میں ماڑی کے مقام پر ایک گھر کے ساتھ ملحق حجر ے میں کا میاب چھا پہ کے دوران پلاسٹک کے توڑوں میں پیک شرابکی بھاری کھیپ ایک ہزار  بوتل جو ملزم نے عید الاضحیٰ کے خصوصی دنوں کے لئے اپنے گاہکوں کو سپلائی کرنی تھی بروقت کا روائی کر تے ہو ئے برآمد کر کے ملزم نعیم خان ولد عظیم خان قوم اعوان ساکن ماڑی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اٹک کے عوامی وسما جی حلقوں نے پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے۔

Saturday, September 2, 2017