۔ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب نے انکو جلوس کے روٹ کا معائینہ کرایا اور موجود فول پروف سیکورٹی انتظامات چیک کرائے۔ڈی پی او اٹک صاحب نے آر پی او صاحب راولپنڈی کو بریف کرتے ہوئے بتلایا کہ اٹک پولیس پہلی بار محرم الحرام کے مجالس و جلوس ہائے کی جدید موبائل ایپ "سمارٹ پولیس" کے ذریعے ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اٹک سے مانیٹرنگ کر رہی ہے۔مزید جلوس ہائے کی مانیٹرنگ بذریعہ ڈرون کیمرہ اور LIVE SURVEILLANCE VEHICLEکی جا رہی ہے۔اور اسکے علاوہ مجالس اور جلوس ہائے کے روٹس کی سویپنگ بذریعہ سپیشل برانچ ، بم ڈسپوزل اسکوڈ اور سنیفرز ڈاگز کی جا رہی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریزورز پولیس، ایلیٹ کے سیکشنز اور QRFفورس ہمہ وقت تیار ہیں ۔جو کہ آر پی او صاحب راولپنڈی نے ان انتظامات پر اطمینان کا ظہار کیا۔