اٹک ضلع میں کل 754 مجالس اور 145 جلوس نکالے گئے جنکی نگرانی ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے ڈسٹرکٹ اٹک میں پہلی بار جدید موبائل ایپ "سمارٹ پولیس" کے ذریعےکی گئی۔ جلوس ہائے کی نگرانی بذریعہ ڈرون کیمرہ ، کیمرہ ماؤنٹڈ وہیکل کی گئی۔ضلع بھر کی مجالس و جلوس ڈیوٹی کیلئے 1800سے زائد افسران و ملازمین تعینات کئے گئے۔جملہ جلوس ہائے کے روٹس کی سوویپنگ بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، عملہ سپیشل برانچ و سنیفرز ڈاگز کی گئی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ سیکشنز اور QRFکی ٹیمیں ہمہ وقت موجود رہیں۔اٹک پولیس کی طرف سےاس فول پروف سیکورٹی کو عوام الناس ،تمام مکاتب فکر کے علماء حضرات ،تاجر برادری اور صحافی برادری کی مدد اور تعاون سے یقینی بنایا گیا۔



