آج ڈی پی او جناب عبادت نثار صاحب نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او صاحبان ،ایس ایچ او صاحبان ،مححران تھانہ جات اور انچارج برانچجز سے تعارفی میٹنگ کی

ڈی پی او صاحب نے جملہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میں عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور انکی شکایات کا فوری ازالہ کریں اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور فرض سمجھ کر ادا کریں ۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں اور تفتیش بغیر کسی دباؤ کے اور میرٹ پر کریں۔عوام الناس کی جان مال و عزت کا ہر صورت تحفظ کریں۔انسداد جرائم کیلئے PROACTIVEپالیسی اپنائیں۔ پولیس افسران و ملازمان اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت ڈی پی او صاحب کو مل سکتے ہیں۔میٹنگ کا اختتام اس دعا کے ساتھ کیا گیا کہ اللہ تعالی ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرمائیں۔